نظام آباد:20؍ فروری (اعتماد نیوز) ریاستی وزیر زراعت پوچارام سرینواس ریڈی
نے کہا کہ ریاست میں ڈائری صنعت کی ترقی کیلئے حکومت فی لیٹر4 روپئے کی
فراہمی کے ذریعہ حوصلہ افزائی کررہی ہے ۔یکم ؍نومبر 2014 ء سے اس خصوص میں
اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ ریاست تلنگانہ کے قیام کے بعد ڈائری صنعت کو وسیع
پیمانے پر ترقی دینے حکومت سنجیدہ اقدامات کررہی ہے۔ ریاست میں وجئے ڈائری
کو 75 کروڑ کا منافع حاصل ہوا ۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ڈائری کے کسانوں
کوادا شدنی بقایہ جات اندرون ایک ہفتہ جاری کردئیے جائیں ۔ ریاستی وزیر
زراعت پوچارام سرینواس ریڈی نے آج ضلع نظام آبادکے ورنی منڈل کے ستیہ
نارائنا فارم میں منعقدہ سرکاری وجئے ڈائری کو دودھ فراہم کرنے والے کسانوں
نے کیان کی تقسیم پروگرا م میں شرکت کی ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ضلع
میں 12.20 کروڑ سے 3828 کسانوں کو دودھ دینے والے مویشیوں کی تقسیم عمل میں
لائی گئی ہے ہر کسان کو زراعت کے علاوہ ڈائری صنعت سے بہر صورت جڑے رہنے
کا انہوں نے مشورہ دیا ۔ ورنی منڈل کے ستیہ نارائنا فارم میں ڈائری کے
کسانوں کو ہر ماہ 60لاکھ فائدہ حاصل ہورہا ہے جبکہ سالانہ 7.20کروڑ کا
منافع حاصل ہورہا ہے ۔ ریاستی ڈائری صنعت ڈیولپمنٹ ادارہ کے منیجر ڈاکٹر
نرملا نے کہا کہ ریاست میں دودھ کا حصول 80ہزار تا 6لاکھ لیٹر تک بڑھ چکا
ہے ضلع میں75 ہزار لیٹر دودھ حاصل کیا جارہا ہے۔ ڈائری صنعت کیلئے نظام
آباد ضلع نمایاں مقام رکھتا ہے۔ دودھ کے علاوہ وجئے دودھ سے تیار کردہ
اشیاء صحت و تندرستی کیلئے مفید ہے۔ ضلع کلکٹر ڈاکٹر یوگیتا رانا نے کہا کہ
خشک سالی سے نمٹنے کیلئے ڈائری صنعت ایک بہترین سہارا ہے ۔ ڈائری کی
حوصلہ افزائی کرنے کیلئے طمانیت روزگار اسکیم کے تحت گھانس اگانے کے کاموں
کی فراہمی عمل میں لائی جارہی ہے شکم اراضی میں بھی مویشیوں کیلئے چارہ
اُگانے سبسیڈی پر کسانوں کو تخم کی تقسم عمل میں لائی جارہی ہے۔ طمانیت کے
فنڈ سے 10 مویشی رکھنے والے ہر کسان کو مویشیوں کیلئے شیڈ منظور کئے گئے
ہیں۔ استری نیدھی اسکیم کے تحت ڈائری کے مویشی کی منظوری عمل میں لائی گئی ۔
اس پروگرام میں جوائنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت نرسمہا ، ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ
ہارٹیکلچر سنندا ، ضلع پنچایت آفیسر کرشنا مورتی ، حفظان مویشی کے اے ڈی
بھرت، ضلع ڈائری عہدیدار ناگیشور راؤ ، رمیش و دیگر نے شرکت کی ۔ بعدازاں
ورنی منڈل مستقر پر ماڈرن اسکول میں 23.50 لاکھ سے تعمیر کئے جانے والے
کردہ چار دیواری کے کاموں کا ریاستی وزیر پوچارام سرینوا س ریڈی نے سنگ
بنیاد رکھا۔